LIVE

ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

ویب ڈیسک
November 25, 2021
 

24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 24 ہزار روپے ہوگئی ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج معمولی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 24 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قدر 86ن روپے کم ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار 310 روپے ہوگئی ہے۔

 اس کےعلاوہ 22 قیراط گولڈ کی فی 10 گرام قیمت 97 ہزار 451 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 2 ڈالر اضافے سے 1790 ڈالر ہوگئی ہے۔