لاہور کی سول عدالت میں سرکاری ٹی وی نے پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ واپس لے لیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران سرکاری ٹی وی کے ایک پروگرام کے دوران میزبان سے تلخ کلامی کے بعد مستعفی ہونے پر سرکاری ٹی وی نے شعیب اختر کے خلاف 10 کروڑ 33 لاکھ روپے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔
تاہم اب سرکاری ٹی وی نے شعیب اختر کے خلاف لگائے گئے الزامات واپس لے لیے ہیں جس کے بعد عدالت نے کیس خارج کردیا۔
سرکاری ٹی وی کے وکیل نے بتایا کہ شعیب اختر سے صلح ہو گئی ہے۔