LIVE

پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ کرلیا

ویب ڈیسک
November 25, 2021
 

پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

انٹر سروسز  پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میزائل تجربے کا مقصد ہتھیاروں کے نظام کے مخصوص ڈیزائن اور تکینکی پہلوؤں کا از سر نو جائزہ لینا تھا۔

آئی ایس پی آر کے اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی ایس پی ڈی ) لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی نے میزائل تجربے کامشاہدہ کیا، چیئرمین نیسکام  ڈاکٹر رضاثمر،کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمدعلی نے بھی مشاہدہ کیا۔

ڈی جی ایس پی ڈی نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینیئرز کو مبارکباد  دی اور ان کی مہارت اور عزم کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کامیاب تجربے پر  وزیراعظم، مسلح افواج کے سربراہان نے بھی سائنسدانوں اور انجینیئرز کو مبارکباد دی۔