LIVE

بیٹی بوجھ تھی اس لیے قتل کردیا، میٹرو اسٹیشن پر قتل ہونے والی بچی کے باپ کا انکشاف

ویب ڈیسک
November 25, 2021
 

اسلام آباد میٹرو اسٹیشن پر قتل کی جانے والی12 سال کی کمسن بچی کے ملزم باپ نے انکشاف کیا ہے کہ بیٹی بوجھ تھی اس لیے قتل کردیا۔

ڈی آئی جی آپریشن افضال کوثرکا کہنا ہے کہ پولیس کو ابتدا سے ہی بچی کے باپ پرشک تھا ،دوران تفتیش والد نے سچ اگل دیا۔

رپورٹس کے مطابق تحقیقات کے دوران پولیس کو قاتل کے فنگر پرنٹس اور سگریٹ کے ٹکڑے ملے تھےجس سے قاتل تک پہنچنے میں مدد ملی جبکہ  بچی کے باپ نے واقعے کے سات روز بعد پولیس سے رابطہ کیا تھا ۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ رمنا کی حدود سے 8 نومبر کی صبح میٹرو اسٹیشن کے واش روم سے پولیس کو تقریباً 12 سال کی بچی کی لاش ملی تھی۔