LIVE

ویڈیو: پاک بنگلادیش ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم کے باہرآتشزدگی، دھواں گراؤنڈ میں داخل

ویب ڈیسک
November 26, 2021
 

چٹاگانگ: پاکستان اور بنگلادیش کے پہلے ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر آگ لگ گئی۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق چٹاگانگ کے چوہدری ظہور احمد اسٹیڈیم سے ایک کلو میٹر دور واقع فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کا دھواں اسٹیڈیم کی طرف بھی آتا دکھائی دیا۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ چٹاگانگ میں ہورہا ہے: فوٹو بشکریہ کرک انفو

مقامی میڈیا کا کہنا ہےکہ آگ بجھانے کا عمل جاری ہے اور آتشزدگی میں کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

آتشزدگی کے نتیجے میں دھواں اسٹیڈیم تک آنے سے کھیل متاثر نہیں ہوا اور انتظامیہ نے کھیل کو جاری رکھا۔