LIVE

الیکشن کمیشن کا ووٹ چیک کرنیوالی ایس ایم ایس سروس مفت کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
November 26, 2021
 

ووٹرز 15 دسمبر تک بلا معاوضہ اپنا ووٹ چیک کریں، الیکشن کمیشن کا اعلامیہ— فوٹو:فائل 

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے  8300 ایس ایم ایس سروس مفت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اعلامیے کے مطابق ووٹرز 15 دسمبر تک بلا معاوضہ اپنا ووٹ چیک کرسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی شناختی کارڈنمبر 8300 پرمیسج کریں، الیکشن کمیشن سے فوری اپنے ووٹ کے تمام کوائف مل جائیں گے۔