لاہور کے علاقے فیروز والا میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے قتل کا معمہ اب تک حل نہ ہوسکا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ واقعہ خودکشی ہے ، شبہ ہے کہ شاہنواز نے بیوی اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کی۔
پولیس کے مطابق شاہنواز گھریلو ناچاقی پر بھی پریشان تھا اور اس کے خاندان کی دیرینہ دشمنی بھی چل رہی تھی ، پولیس تمام پہلوؤں پرتفتیش کررہی ہے۔
واضح رہے کہ 24 نومبر کو شاہنواز اس کی اہلیہ اور دو بچیاں مرل گاؤں میں گاڑی میں مردہ پائے گئے تھے۔