LIVE

کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز نے ایک بار پھر او پی ڈیز اور ان ڈور سروز بند کردیں

ویب ڈیسک
November 29, 2021
 

کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز نے ایک بار پھر سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز اور ان ڈور سروسز کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

ینگ ڈاکٹرز کےاحتجاج کے باعث کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں پھر سے او پی ڈیز بند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

گزشتہ روز عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

اس سے قبل صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا تھا کہ ڈاکٹر مسیحا ہیں، او پی ڈی کا بائیکاٹ غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کے قائل ہیں البتہ اگر ڈاکٹروں کی جانب سے ہڑتال ایسے معاملات پر ہے جو ان کے اختیار یا دائرہ کار سے تجاوز کرتے ہیں تو خوامخواہ تکلیف دینے کا جواب تکلیف سے دیں گے۔