LIVE

سلمان کے بہنوئی نے اداکار کے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

ویب ڈیسک
November 29, 2021
 

مجھے لگتا ہے کہ وہ جیسے بھی ہیں اپنی زندگی سے بہت خوش ہیں اور وہ اپنے فیصلے خود لیں گے: آیوش شرما/ فائل فوٹو

بالی وڈ اسٹار سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما نے اداکار کی شادی سے متعلق گفتگو کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبنگ خان کی بہن ارپیتا خان کے شوہر آیوش شرما کا کہنا ہے کہ سلمان کے کام کرنے کا انداز کچھ ایسا ہے کہ ان کے پاس شادی کا وقت نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آیوش شرما نے کہا کہ  وہ سلمان خان کے سامنے اس موضوع کو نہیں چھیڑتے کیوں کہ جس طرح سے انہوں نے  سلمان کو کام کرتے دیکھا ہے  تو نہیں لگتا کہ ان کے پاس شادی کے لیے وقت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ جیسے بھی ہیں اپنی زندگی سے بہت خوش ہیں اور وہ اپنے فیصلے خود لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سلمان خان کا طرز زندگی بہت سادہ ہے، وہ دو تین سال تک ایک ہی فون استعمال کرسکتے ہیں اور انہیں فونز میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، انہیں کاروں، کپڑوں اور گھر میں موجود پرتعیش اشیاء میں کوئی دلچسپی نہیں، اگر آپ انہیں دو تین گھنٹوں کے لیے اکیلا چھوڑدیں تو وہ فلمیں دیکھنے میں وقت گزاریں گے۔