Time 29 نومبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کی مداحوں سے درخواست

سلمان خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ان کے مداح اداکار کی نئی فلم کی آمد پر آتش باز ی کررہے ہیں/ فائل فوٹو
سلمان خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ان کے مداح اداکار کی نئی فلم کی آمد پر آتش باز ی کررہے ہیں/ فائل فوٹو

بالی وڈ کے دبنگ خان نے اپنے مداحوں سے ایک خاص اپیل کی ہے۔

سلمان خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ان کے مداح اداکار کی نئی فلم کی آمد پر آتش باز ی کررہے ہیں۔

لیکن اداکار کو اپنے مداحوں کا یہ طریقہ کچھ پسند نہیں آیا جس پر انہوں نے مداحوں سے درخواست کی ہے۔

سلمان خان نے  اپنی پوسٹ  میں مداحوں کو پٹاخے بازی سے ہونے والے نقصان سے آگاہ کیا۔

اداکار نے کہا کہ میری تمام مداحوں سے درخواست ہے کہ وہ آڈیٹوریم میں پٹاخے نہ لے کرجائیں کیوں کہ یہ آگ لگنے کا بہت بڑا خطرہ ثابت ہوسکتا ہے جس سے آپ کی اور دوسرے لوگوں کی زندگیوں کو بھی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

سلمان خان نے تھیٹر مالکان سے درخواست کی کہ وہ بھی سنیما آنے والے افراد کو پٹاخے لانے کی اجازت نہ دیں اور سکیورٹی گارڈز کی جانب سے داخلے پر انہیں پٹاخوں کے ہمراہ اندرجانے سے روکا جائے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ فلم کا ہر طرح سے لطف اٹھائیں لیکن براہ کرم پٹاخے بازی سے گریز کریں۔

مزید خبریں :