Time 28 نومبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

سلمان خان نے فلم کا پوسٹر دودھ سے نہلانے پر مداحوں کو کھری کھری سنا دیں

سلمان خان کی فلم بھارت سمیت دنیا بھر میں سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی ہے— فوٹو: بھارتی میڈیا
سلمان خان کی فلم بھارت سمیت دنیا بھر میں سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی ہے— فوٹو: بھارتی میڈیا

بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ‘اینٹم’  کے پوسٹر کو مداحوں نے دودھ میں نہلا دیا۔

سلمان خان کی فلم بھارت سمیت دنیا بھر میں سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی ہے اور ان کے مداح بھی فلم کی ریلیز پر پرجوش ہیں۔

بالی وڈ اداکار کے مداحوں نے سلمان خان کی فلم کے پوسٹر کو دودھ سے نہلا دیا اور کئی کلو دودھ ضائع کیا گیا۔

ایسے میں سلمان خان بھی میدان میں کود پڑے ہیں اور مداحوں کو کھری کھری سنائی ہیں۔

سلمان خان نے واقعے کی ویڈیو شیئر کراتے ہوئے لکھاکہ کئی لوگوں کو پانی نصیب نہیں ہوتا اور آپ دودھ ضائع کررہے ہو۔

ان کا کہنا تھاکہ اگر دینا ہی ہے تو میری اپنے مداحوں سے اپیل ہے کہ دودھ ان غریب بچوں کو پلائیں جن کو پینے کو نہیں ملتا۔ 

مزید خبریں :