LIVE

کوئٹہ: نواں کلی میں 9 سالہ بچی سے زیادتی

ویب ڈیسک
December 01, 2021
 

 بچی کی نشان دہی پر چھاپہ مار ملزم کو گرفتار کرلیا/ فائل فوٹو

کوئٹہ:  نواں کلی میں درندہ صفت شخص نے 9 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں زر گل کی 9 سالہ بچی کے ساتھ ذیادتی کا کیس رپورٹ ہوا اور بچی سے ایری کلی میں زیادتی کی گئی۔

پولیس سرجن نے بچی سے زیادتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بچی کے جسم پر تشدد کے نشانا ت بھی ہیں۔

دوسری جا نب پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی نشان دہی پر چھاپہ مار ملزم کو گرفتار کرلیا۔