LIVE

دیپیکا کس پاکستانی ڈیزائنر کی فین ہوگئیں؟

ویب ڈیسک
December 01, 2021
 

اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے فراز منان کی ڈیزائن کردہ خوبصورت ساڑھی پہن کر انسٹاگرام پر اپنی اسٹوریزشیئر کی ہیں/ فوٹو انسٹاگرام

اشتہارات کا معاملہ ہو یا فیشن شوٹ، پاکستان کے فراز منان بالی وڈ کے چند بڑے ستاروں کے پسندیدہ بن گئے ہیں۔

اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے فراز منان کی ڈیزائن کردہ خوبصورت ساڑھی پہن کر انسٹاگرام پر اپنی اسٹوریزشیئر کی ہیں۔ 

کاجل لگی سیاہ آنکھوں اور خوبصورت زمرد کی بالیوں میں پاکستانی ڈیزائنر کی ساڑھی میں دیپیکا انتہائی خوبصورت دکھائی دیں ۔


فراز منان نے اپنے انسٹاگرام پر اس لک کا کلوز اپ بھی پوسٹ کیا  جس کے بعد پاکستان اور بھارت دونوں کے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے  انسٹاگرام پر دیپیکا کے لباس کی تعریف کی  گئی۔

فراز منان کا شمار ایشیا کے معروف برائیڈل ڈیزائنرز میں ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ فراز منان اس سے قبل بالی وڈ کی دیگر مشہور شخصیات کے لیے لباس ڈیزائن کر چکے ہیں جن میں سے اداکارہ کرینہ کپور اکثر ان کے ڈیزائن کردہ کپڑوں میں نظر آتی ہیں جب کہ ماں بننے کے بعد کرینہ کپور کا پہلا شوٹ منان کے دلہن کے لباس کا تھا۔