LIVE

مریم نواز کی نئی آڈیو سے پھر تھرتھلی مچ جانی ہے، شہباز گِل

ویب ڈیسک
December 02, 2021
 

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کی آج کی پریس کانفرنس مریم نواز کی نئی آڈیو کی وجہ سے ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ مریم نواز  کی نئی آڈیو سے پھر تھرتھلی مچ جانی ہے  اسی لیے شاہد خاقان مہنگائی پر بات کر رہے تھے۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن کو  تھکے ہوئے پہلوانوں کا اجتماع  قرار دے دیا اور کہا کہ ’پانچ چوہے گھر سے نکلے ، کرنے چلے شکار‘ ، اب ایک چوہا بچ گیا ہے، مہنگائی پر بات کرنے سے پہلے شاہد خاقان عباسی سسٹم کو سمجھ لیں ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ  ن لیگ، پیپلز پارٹی اور شاہد خاقان عباسی اپنے دور میں سسٹم بہتر رکھتے تو آج مہنگائی نہ ہوتی ، الیکشن کمیشن درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے ، اگلے انتخابات ای وی ایم پر ہوں گے۔