LIVE

بیٹےکا ولیمہ: مریم نے 15 روز کیلئے سیاسی سرگرمیاں روک دیں

ویب ڈیسک
December 02, 2021
 

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نےکہا ہےکہ پارٹی کی نائب صدر مریم نواز  نے آئندہ 15 روز کے لیے سیاسی سرگرمیاں روک دی ہیں۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز اپنے صاحبزادے کے ولیمے کے سلسلے میں مصروف ہوں گی۔

ترجمان  ن لیگ کا کہنا تھا کہ  اس دوران مریم نواز خاندانی مصروفیات کی وجہ سے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گی۔