LIVE

اسلام آباد یونائیٹڈ نے اظہر محمود کو نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا

فیضان لاکھانی
December 03, 2021
 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیڈڈ نے اظہر محمود کو نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔ —فوٹو: فائل 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی  ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے اظہر محمود کو نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔

اظہر محمود پی ایس ایل 7 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ہوں گے جبکہ اس سے قبل سابق پاکستانی آل راؤ نڈر ملتان سلطانز کے بولنگ کوچ تھے۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اظہر محمود کو جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے  یوہان بوتھا کی جگہ ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے ۔

اعلامیے کے مطابق بوتھا آسٹریلیا میں اپنی مصروفیات کی وجہ سے  اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ اظہر محمود پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے پلیئر تھے۔