LIVE

سیالکوٹ واقعہ، وزیراعظم اور حکومت کے فوری اقدام کو سراہتا ہوں، صدر مملکت

ویب ڈیسک
December 03, 2021
 

سیالکوٹ واقعہ افسوسناک اورشرمناک ہے، کسی بھی طرح سے مذہبی نہیں، ڈاکٹر عارف علوی— فوٹو:فائل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سیالکوٹ واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں صدر مملکت کا کہنا تھاکہ وزیراعظم اور حکومت پاکستان کے فوری اقدام کوسراہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھاکہ سیالکوٹ واقعہ افسوسناک اورشرمناک ہے، کسی بھی طرح سے مذہبی نہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ اسلام ایسا مذہب ہے جس نے انصاف کے اصول قائم کیے ہیں۔

خیال رہے کہ سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوگیا۔

مشتعل افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور آگ لگا دی، مشتعل افراد کا دعویٰ ہے کہ مقتول نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے۔ واقعے کے بعد 50 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔