LIVE

وزیراعلیٰ مدھیہ پردیش کی اردو دشمنی، اردو الفاظ استعمال نہ کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک
December 05, 2021
 

 شیوراج چوہان نے اردو الفاظ استعمال نہ کرنے کی ہدایت جاری کرکے مکمل طور پر ہندی الفاظ استعمال کرنے کا حکم دے دیا—فوٹو فائل

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس کو کاغذی کارروائی میں اردو الفاظ استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیو راج چوہان نے ریاستی پولیس کو اردو الفاظ استعمال نہ کرنے کی ہدایت جاری کرکے مکمل طور  پر ہندی الفاظ استعمال کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش پولیس برطانوی دور سے اردو اور فارسی اصطلاحات استعمال کرتی آ رہی ہے۔

 بھارتی وزارت داخلہ نے بھی وزیر اعلیٰ شیو راج چوہان کے حکم کے بعد محکمہ پولیس کو اردو اور فارسی زبانوں کے الفاظ استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔