LIVE

سیالکوٹ واقعہ: پولیس نے مزید 40 ملزمان کو شناخت کر لیا

ویب ڈیسک
December 08, 2021
 

سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور پولیس نے واقعے میں ملوث مزید 40 ملزمان کو شناخت کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق نئے شناخت ہونے والے 40 ملزمان کی فہرست میں زیادہ تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو باہر سے آئے تھے، فہرست میں فیکٹری کے قریبی دیہات کے رہنے والے افراد بھی شامل ہیں۔

ملزمان سے متعلق تفصیلات سامنے آنے پر چھاپہ مار ٹیموں نے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے ہیں جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شناخت ہونے والے نئے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم نے سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کو مذہبی پوسٹر اتارنے کے الزام میں بے دردی سے قتل کر کے لاش کو آگ لگا دی تھی۔