LIVE

شادی کی تقریبات: جنید صفدر کی اہلیہ اور والدہ کے ہمراہ نئی تصاویر

ویب ڈیسک
December 08, 2021
 

تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنید صفدر سفید شلوار قمیض میں ملبوس ہیں جب کہ ان کی اہلیہ عائشہ سیف نے سنہرے اور بنفشی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے—فوٹو: سوشل میڈیا

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔

جنید صفدر کا ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں ہوگا جب کہ ان کا نکاح عائشہ سیف سے رواں برس اگست میں لندن میں ہوا تھا جس کی تصاویر اور ویڈیوز کئی روز تک سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث رہی تھیں۔

جنید صفدر کی شادی کی خوشی کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی تقاریب کی کچھ اور تصاویر سامنے آئی ہیں۔ 

ان تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنید سفید شلوار قمیض میں ملبوس ہیں جب کہ ان کی اہلیہ عائشہ سیف نے سنہرے اور بنفشی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

ایک اور تصویر میں جنید صفدر کی بہن اور والدہ مریم نواز کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جنہوں نے گلابی رنگ کی ساڑھی پہن رکھی ہے۔

 تصویر میں تمام خواتین کو کافی خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل ایک اور تقریب کی کچھ ویڈیوز منظرِ عام پر آئی تھیں جس میں مریم نواز اپنی سریلی آواز میں گلوکاری کررہی تھیں۔