LIVE

ویرات کوہلی سے بھارتی ون ڈے ٹیم کی قیادت واپس لے لی گئی، نیا کپتان مقرر

ویب ڈیسک
December 08, 2021
 

 
بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) نے روہت شرما کو ویرات کوہلی کی جگہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔ —فوٹو: فائل 

بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) نے روہت شرما کو  ویرات کوہلی کی جگہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔

بی سی سی آئی کے مطابق روہت شرما محدود اوورز کی کرکٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ روہت شرما کو ویرات کوہلی کی جگہ کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

بی سی سی آئی کے مطابق جنوبی افریقا کےخلاف ٹیسٹ سیریز میں ویرات کوہلی  بھارتی  ٹیم  کی قیادت کریں گے جبکہ روہت شرما نائب کپتان ہوں گے۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد بھارتی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کپتانی سے دستبردار ہوگئے لیکن انہوں نے ون ڈے میں کپتانی نہیں چھوڑی تھی۔ 

تاہم اب بی سی سی آئی نے روہت شرما کو ویرات کوہلی کی جگہ ون ڈے ٹیم کا کپتان بھی مقرر کردیا ہے۔