LIVE

لاہور قلندرز کے ایک اور فاسٹ بولر کا بگ بیش لیگ سے معاہدہ

ویب ڈیسک
December 09, 2021
 

لاہور قلندرز کے ایک اور فاسٹ بولر کا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے معاہدہ ہو گیا ہے۔

لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر احمد دانیال کا بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز سے معاہدہ ہو گیا ہے اور میلبرن اسٹارز کی انتظامیہ نے بھی احمد دانیال کے ساتھ معاہدے کا اعلان کر دیا ہے۔

احمد دانیال لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈیویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے سامنے آئے۔

احمد دانیال آسٹریلیا پہنچ چکے ہیں اور وہ 72 گھنٹوں کا قرنطینہ مکمل کریں گے، قرنطینہ مکمل ہونے کے بعد احمد دانیال اپنی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

لاہور قلندرز کے حارث رؤف، دلبر حسین، سیدو فریدون کے بھی میلبرن اسٹارز سے معاہدے ہو چکے ہیں۔