LIVE

’بس سروس کو جنگلا بس کہنے والے آج کسی اور کے منصوبوں کے فیتے کاٹ رہے ہیں‘

ویب ڈیسک
December 10, 2021
 

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے گرین لائن منصوبے کے افتتاح کے لیے وزیراعظم کے کراچی آنے پر تنقید کی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بس سروس کو جنگلا بس کہنے والے آج کسی اورحکومت کے منصوبوں کے فیتے کاٹ رہے ہیں، اعلانات پر مبنی حکومت کا نام اعلان خان ہونا چاہیے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ہم عمران خان نہیں جو کسی اور کے کام پر اپنا فیتا کاٹیں، 31 جنوری کو شہر کےلیے 50 نئی بسیں لارہے ہیں۔