LIVE

لاہور: ڈرائیونگ لائسنس اجراء سینٹرز کے اوقات کار بڑھا دیے گئے

ویب ڈیسک
December 11, 2021
 

ٹریفک لائسنس کے اجراء کی خصوی مہم 31 دسمبر تک جاری رہے گی/ فائل فوٹو

لاہور میں ڈرائیونگ لائسنس اجراء سینٹرز کے اوقات کار بڑھا دیے گئے۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور کے مطابق لائسنس سینٹراب صبح 8 سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ اتوار کو دوپہر ایک بجے تک ڈرائیونگ لائسنس سینٹر کھلے رہیں گے۔

سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ ڈرائیونگ لائسنس سینٹرز کے نئے اوقات کارکا اطلاق اتوار سے ہوگا لہٰذا شہری لاہور ٹریفک پولیس کی راستہ ایپ پر اپنی اپوائنٹمنٹ لے کر آئیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک لائسنس کے اجراء کی خصوی مہم 31 دسمبر تک جاری رہے گی۔