LIVE

مایا کیساتھ ڈنر سے متعلق سوال پر حارث رؤف نے کیا جواب دیا؟

ویب ڈیسک
December 12, 2021
 

گزشتہ ماہ ایک انٹرویو کے دوران حارث رؤف نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں پاکستان اداکارہ مایا علی کافی پسند ہیں—فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف سے مداح نے اداکارہ مایا علی سے ملاقات کے حوالے سے سوال کیا۔

گزشتہ ماہ ایک انٹرویو کے دوران حارث رؤف نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں پاکستانی اداکارہ مایا علی بہت پسند ہیں اور وہ ان کے ہمراہ ڈنر پر جانے کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میں کسی دوسرے ملک ڈنر کیلئے نہیں جانا چاہوں گا، پاکستان میں ہی کروں گا کیونکہ پاکستان سب سے اچھا ملک ہے۔

حارث رؤف کے وائرل کلپ کے بعد مداحوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا تاہم حال ہی میں کرکٹر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں مداح نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ نے اداکارہ مایا علی کے ساتھ ڈنر کرلیا؟

حارث رؤف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اب بھی مایا کے ساتھ ڈنر کرنے کا خواہشمند ہوں۔

قومی کرکٹر کی انسٹااسٹوری سوشل میڈیا کے کئی پیجز نے شیئر کی جس پر مداحوں نے اداکارہ کو مینشن بھی کیا لیکن مایا کی جانب سے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔