LIVE

ویڈیو دیکھیں: سیلفی کے دوران اسٹائل مارتی خاتون کیچڑ میں جا گری

ویب ڈیسک
December 13, 2021
 

سیلفی کے شوقین افراد دنیا بھرمیں پائے جاتے ہیں لیکن یہ شوق شدت اختیار کر جائے تو نقصان اور شرمندگی کا باعث بھی بن جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر نیلے رنگ کا مغربی لباس پہنے خاتون کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے خوشگوار موڈ میں اچھلتے کودتے سیلفی بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ ہی دیر بعد سیلفی کے دوران اسٹائل مارتی خاتون اپنا توازن برقرار نہ رکھ پائی اور  پاس ہی موجود کیچڑ میں جاگری۔

خاتون کی وائرل ویڈیو  پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔