LIVE

تیز ہوا جمپنگ کیسل کو اڑا لے گئی، بلندی سے گر کر 4 بچے ہلاک

ویب ڈیسک
December 16, 2021
 

آسٹریلیا میں جمپنگ کیسل کو  تیز ہوا اڑا لےگئی، حادثے میں 4بچےہلاک اور 5زخمی ہوگئے ۔

جمپبگ کیسل میں موجود بچے 10میٹر کی بلندی سے نیچے گرے، حادثہ تسمانیہ آئی لینڈ میں پرائمری اسکول کی پارٹی کےدوران پیش آیا۔

واقعے پرآسٹریلوی وزیراعظم نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ میری ہمدردیاں اور دعائیں واقعے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین کے ساتھ ہیں۔