LIVE

اومی کرون کے تیزی سے پھیلنے کا خدشہ، امریکی صدر کی تنبیہہ

ویب ڈیسک
December 17, 2021
 

امریکی صدر جوبائیڈن نے عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے امریکا میں تیزی سے پھیلنے  سے  متعلق خبردار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر جوبائیڈن نے خبردارکیا ہےکہ کورونا وائرس کا اومی کرون ویرینٹ امریکا میں زیادہ تیزی سے پھیل سکتا ہے۔

امریکا میں اومی کرون کے تیزی سے پھیلنے کے پیش نظر جوبائیڈن نے تمام امریکیوں کو کوروناویکسین اور بوسٹر ڈوز لگوانے کی ہدایت کر دی ہے۔

دوسری جانب جی سیون ممالک نے بھی  اومی کرون ویرینٹ کو عالمی صحت کے لیے سب سے بڑاخطرہ قرار دیتے ہوئے اتفاق کیا ہےکہ تمام ملک ایک دوسرے سے تعاون بڑھائیں اور  اومی کرون کا ڈیٹا شیئرکریں۔