LIVE

کترینہ کی سسرال میں پہلی رسوئی، کیا بنایا؟

ویب ڈیسک
December 17, 2021
 

حال ہی میں بالی وڈ اداکار وکی کوشل کے ہمراہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ کترینہ کیف نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی ہے ۔فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے پہلی رسوئی کی رسم کی ویڈیو  شیئر کر دی۔

حال ہی میں بالی وڈ اداکار وکی کوشل کے ہمراہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ کترینہ کیف نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں کترینہ کی جانب سے مخصوص کیپشن درج ہوتے ہوئے مداحوں کو بتایا گیا کہ حلوہ ’میں نے بنایا‘ ہے۔ویڈٰو اسکرین گریب

اسٹوری میں کترینہ کو ہاتھ میں  سوجی کے حلوے کی پلیٹ تھامے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں کترینہ کی جانب سے مخصوص کیپشن درج ہوتے ہوئے مداحوں کو بتایا گیا کہ حلوہ ’میں نے بنایا‘ ہے۔

میڈیا رپورٹس میں اس رسم کو کترینہ کی سسرال میں پہلی رسوئی قرار دیا جا رہا ہے جو کہ ایک بھارتی رسم ہے جس میں نئی بہو اپنے خاندان کے لیے کچھ میٹھا بناتی ہے، بعد ازاں اسے خاندان کے بزرگ تحائف دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں دونوں اداکاروں کی شادی راجستھان میں ایک نجی تقریب میں ہوئی جس میں قریبی رشتہ داروں، دوست احباب اور کچھ شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔