LIVE

الیکشن کمیشن اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر کرانے کیلئے تیار

ویب ڈیسک
December 17, 2021
 

الیکشن کمیشن اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشینز (ای وی ایم)  پر کرانے کے لیے تیار، فوری طور پر 50 ای وی ایم فراہم کرنے کیلئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو خط لکھ دیا۔

الیکشن کمیشن نے خط میں کہا ہے کہ ان مشینوں پرفرضی الیکشن کرایا جائےگا تاکہ بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر کرائے جا سکیں۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 3900 ای وی ایم مانگی تھیں جس پر وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے معذرت کرتے ہوئے صرف میئر کے انتخابات کیلئے ای وی ایم فراہم کرنے کا کہا تھا۔