پاکستان
Time 05 دسمبر ، 2021

بلدیاتی الیکشن ای وی ایم پر نہیں ہو سکتے، شبلی فراز کا اعتراف

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

 وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے اعتراف کیا ہےکہ بلدیاتی الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) پر نہیں ہو سکتے۔

ایک بیان میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن میں مختلف نشستوں پر امیدواروں کے مختلف پینل ہوتے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں ایسے انتخابات کے لیے نہیں بنائی گئیں۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر کرانےکا فیصلہ کیا ہے ، ای وی ایم پر انتخابات کو لوکل باڈیز ایکٹ میں شامل کیا جائےگا ۔

 الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ اس معاملے پر تین کمیٹیاں بنادی ہیں ، ان کی سفارشات کےمطابق فل کمیشن حکومت کو اپنی رائے دے گا۔


مزید خبریں :