LIVE

باجوڑ میں خودکش دھماکا، 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
December 19, 2021
 

باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے کمرسر میں  دھماکے سے 2 افراد جاں بحق ، 6 زخمی ،  جبکہ ایک کی حالت تشویش ناک  ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس اۤفیسرعبدالصمد خان  کا کہنا ہے کہ دھماکا  خودکش تھا۔

 پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کواسپتال منتقل کردیاگیاہے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لیکر  سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب  وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان نےدھماکےمیں جاں بحق افراد کے ورثا کیلئے 5 ، 5 لاکھ جبکہ زخمیوں کیلئے 2، 2 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے ۔