LIVE

امریکا میں کورونا کے ’اومی کرون‘ ویرینٹ سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی

ویب ڈیسک
December 21, 2021
 

امریکا میں کورونا وائرس کی جنوبی افریقی قسم اومی کرون نے پنجے گاڑنا شروع کردیے اور نئے ویرینٹ سے پہلی ہلاکت بھی سامنے آئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں پیر کے روز کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی اور مریض کے غیر ویکسین شدہ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی سینٹر فار ڈیزز کنٹرول نے اومی کرون سے ہونے والی ہلاکت پر فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اومی کرون سے ہلاک ہونے والے مریض کی عمر 50 سے 60 سال کے درمیان تھی اور وہ ویکسین نہ لگوانے کی وجہ سے کورونا کے باعث انتہائی پیچیدہ صحت کے مسائل سے دوچار تھا۔

حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے کورونا میں مبتلا ہونے والے 73 فیصد سے زائد افراد اومی کرون سے متاثر ہوئے۔ 

دوسری جانب اومی کرون کے تیزی سے پھیلاؤ پر سرمایہ کاروں میں خوف کی لہر ہے اور عالمی منڈیوں میں گراوٹ ہے، تیل کی قیمتیں بھی گرگئیں۔