لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی کے گیٹ پرفائرنگ کی وڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں یونیورسٹی کے گیٹ پر ایک اسلحہ بردار شخص کو داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
مسلح شخص کو سکیورٹی گارڈ نے نجی یونیورسٹی میں داخل ہونےسےنہیں روکا، اسلحہ دیکھ کر نجی یونیورسٹی کےگارڈز بھی ایک کمرےمیں چھپ گئے، لوگوں نے مسلح شخص کو نجی یونیورسٹی سے نکالا تو اس نےفائرنگ کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نجی یونیورسٹی کے گیٹ پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم افضل کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف یونیورسٹی انتظامیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔