LIVE

امتحان میں منفرد طریقے سے نقل کرنے والا شخص پکڑا گیا

ویب ڈیسک
December 23, 2021
 

امتحانات میں نقل کے حوالے سے آپ نے بہت سے واقعات سنے ہوں گے اور اس حوالے سے بے شمار امیدواروں کو مختلف طریقے اپناتے دیکھا ہوگا، آج ہم آپ کو ایک ایسے ہی امیدوار کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جس نے نقل کرنے کیلئے وِگ کا سہارا لیا۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش  میں ایک امیدوار نے پولیس سب انسپکٹر کے لیے سرکاری امتحان میں شرکت کی اور نقل کرنے کیلئے ایک منفرد حربہ استعمال کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موصوف  اپنی وِگ میں بلوٹوتھ اورکانوں میں ائیر پوڈ  نصب کرکے امتحان میں نقل کررہے تھے تاہم ایک پولیس اہلکار کو امیدوار  پر شک ہوا جس پر اس کی  تلاشی لی گئی۔

دوران تلاشی  پولیس اہلکاروں نے دیکھا کہ  امیدوار نے سر پر وِگ لگا رکھی ہے، جب اس کی وِگ اتاری تو اس میں سے ایک بلوٹوتھ اورکانوں کے اندر دو ائیر پوڈ  ملے۔

پولیس کے مطابق ائیر پوڈ اتنے چھوٹے تھے کہ امیدوار  انہیں ہٹانے سے قاصر تھا۔

بھارتی پولیس آفسر نے امیدوار کی تلاشی لیتے ہوئے ویڈیو ٹوئٹر پر بھی جاری کی جسے 94 ہزار سے زائد صارفین  دیکھ چکے ہیں۔