LIVE

خاتون کے چکن ونگز کے ڈبے سے مرغی کی تلی ہوئی گردن نکل آئی

ویب ڈیسک
December 24, 2021
 

چکن ونگز کے ڈبے سے نکلنے والی مرغی کی تلی ہوئی گردن پر چونچ اور آنکھیں بھی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ایک خاتون صارف نے بین الاقوامی فوڈ چین سے چکن ونگز منگوائے لیکن جب ڈبہ کھولا تو مرغی کی تلی ہوئی گردن دیکھ کر حیران رہ گئی۔

گیبریلا نامی خاتون نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ اس نے کھانے کے لیے چکن ونگز کا ڈبہ آرڈر کیا اور جب گھر جاکر ڈبہ کھولا تو اس میں چکن ونگز کے ساتھ مرغی کی تلی ہوئی پوری گردن بھی نکل آئی۔

برطانوی خاتون نے بتایا کہ چکن ونگز کے ڈبے سے نکلنے والی مرغی کی تلی ہوئی گردن پر چونچ اور آنکھیں بھی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

خاتون صارف نے لکھا کہ چکن ونگز کے باکس سے مرغی کی گردن نکلنے سے سارا مزہ کرکرا ہو گیا۔ خاتون نے اس واقعے کے بعد فوڈ چین کو 6 میں سے دو ریٹنگ پوائنٹس دیے۔