LIVE

پاکستانی نژادامریکی شہری وجیہہ سواتی کے سابق شوہر نے قتل کا اعتراف کرلیا

اعزاز سید,ویب ڈیسک
December 25, 2021
 

پاکستانی نژاد امریکی شہری وجیہہ سواتی اغواکیس کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق شوہر رضوان حبیب نے وجیہہ کے قتل کا اعتراف کرلیا جبکہ ملزم نے جرم کا اعتراف پولیس تفتیش کے دوران کیا۔

تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ وجیہہ کو 16 اکتوبر کوہی قتل کردیا گیا تھا، ملزم رضوان نے اس کی لاش ہنگو میں دفن کی۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم رضوان کے والد کو بھی قتل میں مدد کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آر پی او راولپنڈی کی ہدایت پر پولیس ٹیم لاش برآمدگی کیلئے ہنگو روانہ ہوگئی ہے۔

دوسری جانب سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی ساجد کیانی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ وجہیہ سواتی کا کیس زیر تفتیش ہے، زیادہ بات نہیں کرسکتے۔

سی پی او کا کہنا تھاکہ 16 اکتوبر کو وجیہہ پاکستان آئی اور ان کےشوہر نے انہیں ریسیو کیا جبکہ لکی مروت کے علاقے پیضُو سے وجیہہ کی میت مل گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وجیہہ کیس میں رضوان حبیب، اس کا والد اور ایک ملازم گرفتار ہیں۔