اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں باہمت لڑکی نیلوفر شیرازی نے ورلڈ ریکارڈ قائم کر ڈالا۔
اپنی کلائی کے زور سے 1160 اینٹیں توڑ کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔ خیبرپختونخوا کے شہر بٹگرام سے تعلق رکھنے والی نیلوفر شیرازی نے جرأت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
رواں سال فروری میں 1000 اینٹیں توڑنے والی نیلوفر نے اس بار 1160 اینٹیں توڑ کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔
نیلوفر ایک کے بعد ایک اینٹ توڑتی چلی گئیں، ہاتھ زخمی ہوا لیکن بلندیوں کو چھونے والے جذبے میں کمی نہ آئی۔ نیلوفر معاشرے کو پیغام دینا چاہتی ہیں کہ لڑکیاں صلاحتیوں میں کسی سے کم نہیں۔
کلائی کے زور سے نیلوفر کو اینٹیں توڑتے دیکھ کر شہری دنگ رہ گئے اور نیلوفر کو لڑکیوں کے لیے رول ماڈل قرار دےدیا۔
ورلڈ ریکارڈ قائم کرتے وقت نیلوفر نے اپنے جرأت مندانہ عمل سے شہریوں سے خوب داد بھی وصول کی۔
1160 اینٹین توڑ کر نیلوفر شیرازی نے نہ صرف ورلڈ ریکارڈ قائم کیا بلکہ ثابت کردیا کہ لڑکیوں کے لیے کوئی کام نا ممکن نہیں۔