LIVE

کورونا سے مرنے والے کی یاد میں وارڈ میں جلائی گئی موم بتی سے آتشزدگی، مزید 3 مریض ہلاک

ویب ڈیسک
December 29, 2021
 

تقریب کے دوران مریض کی یاد میں موم بتی جلائی گئی جس سے وارڈ میں آگ بھڑک اٹھی اور اس کے دیکھتے دیکھتے وارڈ کو لپیٹ میں لے لیا— فوٹو:فائل

یوکرائن میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مریض کی یاد میں جلائی گئی موم بتی سے وارڈ میں  آگ لگ گئی جس کے باعث 3 مریض جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرائن کے شہر کوسو کے ایک اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ہلاک ہونے والے کورونا مریض کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب کے دوران مریض کی یاد میں موم بتی جلائی گئی جس سے وارڈ میں آگ بھڑک اٹھی اور اس کے دیکھتے دیکھتے وارڈ کو لپیٹ میں لے لیا۔

وارڈ میں آتشزدگی کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ موم بتی جلانے کے مقام پر 5 آکسیجن مشینیں موجود تھیں جس کے باعث آگ تیزی سے پھیلی۔