قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی دعوت تبلیغ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر محمد رضوان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں پشتو زبان میں دعوت تبلیغ کرتے دیکھا جاسکتا ہے البتہ ویڈیو سے متعلق یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ آیا یہ ویڈیو کب کی ہے۔
ویڈیو میں محمد رضوان چند افراد کے ساتھ ایک علاقے میں موجود ہیں جس میں وہ لوگوں کو دعوت تبلیغ دے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ محمد رضوان کو حال ہی میں آئی سی سی ٹی 20 پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں شامل کیا گیا ہے۔