LIVE

ویڈیو: سلمان خان بگ باس کے سیٹ پر غصے میں آگئے

ویب ڈیسک
January 01, 2022
 

بھارتی ٹی وی پر بگ باس کا ایک پرومو جاری کیا گیا ہے جس میں سلمان خان کو کنٹیسٹنٹ پر بھڑکتے دیکھا جاسکتا ہے:فوٹوفائل

بھارت کے مقبول رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 15 کے میزبان سلمان خان دوران شو غصے میں آگئے۔

بھارتی ٹی وی پر بگ باس کا ایک پرومو جاری کیا گیا ہے جس میں سلمان خان کو کنٹیسٹنٹ پر بھڑکتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سلمان پہلے کنٹیسٹنٹ پر ٹاسک رد کرنے کی وجہ سے برہم ہوئے اور پھر  ابھیجیت بیچوکلےکے جمائی لینے پر انہیں سونے کا مشورہ دیا۔

 بعد ازاں بالی وڈ اسٹار کو  شمیتا کے راکھی ساونت کے ساتھ برتے جانے والے رد عمل پر بھی ان پر بھڑکتے دیکھا گیا۔