LIVE

بیڑی کے اشتہار پر دھرمیندر اور ہیما مالنی کی تصویر کیسے آئی؟ اداکار کی وضاحت

ویب ڈیسک
January 04, 2022
 

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے پرانا بیڑی کا اشتہار پوسٹ کیا جس میں دھرمیندر اور ہیما مالنی کی تصاویر تھیں— فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکار دھرمیندر نے بِیڑی کے اشتہار پر اپنی اور اہلیہ ہیما مالنی کی تصاویر پر وضاحت دے دی۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے پرانا بیڑی کا اشتہار پوسٹ کیا جس میں دھرمیندر اور ہیما مالنی کی تصاویر تھیں۔

تصویرکے ساتھ صارف نے لکھا کہ جب بیڑی کے اشتہار سپر اسٹار کرتے تھے۔

اس پر دھرمیندر نے صارف کی تصحیح کرائی اور لکھاکہ یہ وہ وقت تھا جب کوئی بھی بغیر پوچھے کچھ بھی چھاپ لیتا تھا۔

خیال رہے کہ دھرمیندر اور ڈریم گرل اداکارہ ہیمامالنی کا شمار فلم انڈسٹری کی کامیاب جوڑیوں میں ہوتا ہے۔

دھرمیندر کی پہلی شادی 1954 میں 19 سال کی عمر میں ہوئی تھی جن سے ان کے 2 بیٹے سنی دیول اور بوبی دیول ہیں جبکہ ہیمامالنی سے ان کی شادی 1980 میں ہوئی جن سے ان کی دو بیٹیاں ایشا دیول اور آہانا دیول ہیں۔