LIVE

پاکستانی ائیرلائنز اور پائلٹس پر عائد بین الاقوامی پابندیاں ختم

افضل ندیم ڈوگر,طارق ابوالحسن
January 05, 2022
 

ایوی ایشن کی بین الاقوامی تنظیم اکاؤ نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی پر عائد تمام پابندیاں ختم کردیں جس کے بعد پاکستانی پائلٹس اور پی آئی اے سمیت دیگر ائیرلائنز پر عائد سفری پابندیاں ختم ہوجائیں گی۔

انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (اکاؤ) کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان کو خط لکھا گیا ہے جس میں پابندیوں کے خاتمے سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔

اکاؤ نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی پراپنے تمام سیفٹی اعتراضات واپس لے لیے ہیں اور اہم سیفٹی اعتراضات پر سول ایوی ایشن پاکستان کےاقدامات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا ہے۔

اکاؤ کی جانب سے اعتراضات واپس لینے کے بعد پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز پر یورپ، برطانیہ اور امریکا کے سفر کیلئے عائد پابندیاں بھی ختم ہوگئی ہیں۔

اکاؤ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی پرپائلٹس کو لائسنس جاری کرنے کی پابندی بھی ہٹالی ہے جس کے بعد پاکستانی پائلٹس کیلئے امتحانات کا انعقاد کیا جاسکے گا جب کہ پاکستانی پائلٹس پر بیرون ملک پرواز کیلئے عائد پابندیاں بھی ختم ہوجائیں گی۔

پاکستان کا یورپی یونین اور برطانیہ سے رابطہ

ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہےکہ اکاؤ کے فیصلے کے بعد پروازیں بحال کرنے کیلئے یورپی یونین اور برطانیہ کی سول ایوی ایشن کو خط لکھ دیا ہے اور ان کی جانب سے بھی رواں ہفتے ہی مذاکرات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

ڈپٹی ڈی جی نے کہا کہ امید ہے پابندیاں جلد ختم ہونے کے بعد پی آئی اے یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازیں شروع کرسکے گی۔

اکاؤ کا ڈی جی سول ایوی ایشن کے نام خط