LIVE

سانحہ مری کے روز کتنی برفباری ہوئی؟ محکمہ موسمیات نے تفصیلات جاری کردیں

ویب ڈیسک
January 10, 2022
 

ترجمان محکمہ موسمیات نے سانحہ مری کے روز سیاحتی مقام پر برفباری کی تفصیلات جاری کردیں۔

محکمہ موسمیات کےمطابق سانحہ مری کے وقت برف باری ڈیڑھ فٹ سے بھی کم ہوئی اور مری میں 7جنوری کو زیادہ سے زیادہ برف باری17 انچ ہوئی۔

ترجمان محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ مری میں 4 جنوری کو 6 انچ برف باری ہوئی  اور 5 جنوری کو 8.5 انچ برفباری ہوئی۔

محکمہ موسمایت کا کہنا ہےکہ برفباری گزشتہ چند سال معمول سے زیادہ تھی۔

 خیال رہے کہ مری میں شدید برفباری اور سیاحوں کے رش کی وجہ سے صورتحال انتہائی خراب ہوگئی تھی اور 20 سے زائد افراد کی گاڑیوں میں اموات کے بعد سیاحتی مقام کو آفت زدہ قرار دے کر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔