LIVE

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

ویب ڈیسک
January 10, 2022
 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 541 پوائنٹس اضافے سے 47887 پر بند ہوا— فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 541 پوائنٹس اضافے سے 47887 پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 764 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

بازار میں آج 35.69 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت  11.87 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 82 ارب روپے بڑھ کر7854 ارب روپے ہوگیا ہے۔