LIVE

عالمی صرافہ میں سونے کی قدر میں 2 ڈالر کا اضافہ، ملک میں سونے کی قیمت کیا رہی؟

ویب ڈیسک
January 10, 2022
 

10 گرام سونے کی قدر 108196 روپے برقرار ہے— فوٹو:فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت کوئی اضافہ یا کمی نہیں ہوئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 126200 روپے پر برقرار ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 108196 روپے برقرار ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 2 ڈالر اضافے سے 1800 ڈالر فی اونس ہے۔