LIVE

سیالکوٹ میں معمر خاتون پر تشدد کرنے والے مزید 2 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک
January 10, 2022
 

سیالکوٹ میں معمر خاتون پر تشدد کرنے والے باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا تاہم پولیس تاحال تین مرکزی ملزمان تک پہنچنے میں ناکام ہوگئی۔

ترجمان پولیس کےمطابق گرفتار ہونے والے دو مرکزی ملزمان باپ بیٹا ہیں،گرفتار ملزمان نےخاتون کو بالوں سےگھسیٹا اور ڈنڈے مارے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کیس میں 15نامزد ملزمان میں سے 12 کو گرفتار کرلیاگیا ہے جن میں سے 4 خواتین ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل سیالکوٹ میں پلاٹ کے تنازع پر15 افراد نے معمر خاتون کے گھرپر دھاوا بولا۔ دروازے کھڑکیاں توڑے اور باتھ روم کا دروازہ توڑ کر چھپی خاتون کو نکالا۔

پہلے گھر پر مارا پیٹا پھر گھسیٹتے ہوئے چوک لے گئے اور بہیمانہ تشدد کیا۔