LIVE

اومی کرون سے بچاؤ کی ویکسین مارچ تک متعارف کرادی جائیگی: فائزر

ویب ڈیسک
January 11, 2022
 

امریکا میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے تیزی سے پھیلاؤ کے بعد اسپتال پہنچنے والے مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔

امریکا میں محکمہ  صحت کے اہلکاروں کے مطابق گزشتہ اتوار کو اسپتالوں میں  ایک لاکھ40 ہزار سے زیادہ مریض داخل تھے اور  یہ تعداد گزشتہ سال کی سب سے زیادہ تعداد سے بھی زیادہ ہے۔

 امریکا میں اب تک 5 لاکھ 57 ہزارسے زائد مریض سامنے آچکے ہیں ۔

دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران برطانیہ میں ایک  لاکھ 42 ہزار کورونا مریض سامنے آئے جب کہ اٹلی میں  ایک  لاکھ اور فرانس میں 93 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ  ہوئے۔

معروف امریکی دواساز  کمپنی فائزررکا کہنا ہے اومی کرون سے بچاؤ کی ویکسین مارچ تک متعارف کرادی جائے گی۔