LIVE

سوشل میڈیا پر ثناء جاوید سے مشابہ خاتون کے چرچے

ویب ڈیسک
January 13, 2022
 

انسٹاگرام پر ثناء جاوید سے مشابہت رکھنے والی خاتون کی تصاویر کو اداکارہ کے ہمراہ شیئر کرتے ہوئے دونوں کا موازنہ کیا جارہا ہے: فوٹو سوشل میڈیا

ان دنوں سوشل میڈیا پرپاکستانی اداکارہ ثناء جاوید کی مشابہ خاتون کے چرچے ہیں۔

انسٹاگرام پر ثناء جاوید سے مشابہت رکھنے والی خاتون کی تصاویر کو اداکارہ کے ہمراہ شیئر کرتے ہوئے دونوں کا موازنہ کیا جارہا ہے۔

شیئر کی گئی تصاویر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے ثناء اور ان سے مشابہ خاتون میں کافی مماثلت پائی جاتی ہے اور خاتون کا ہنسنے کا انداز بالکل ثناء جاوید جیسا ہے۔

فوٹو سوشل میڈیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کا نام تحریم ہے اور ثناء جاوید بھی ان سے ملاقات کرچکی ہیں۔