LIVE

کراچی میں کورونا بے قابو، شرح 29 فیصد کے قریب جا پہنچی

ویب ڈیسک
January 14, 2022
 

کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 29 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کے لیے 7226 ٹیسٹ کیے گئے۔

حکام محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں میں کورونا 2081 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح 28.8 فیصد رہی۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا کی پانچویں لہر جاری ہے اور مثبت کیسز کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 3567 کیسز رپورٹ ہوئے اور شرح 7.36 فیصد ریکارڈ کی گئی۔